ہیپاٹائٹس کیا ہوتا ہے؟
ہیپاٹائٹس سے مراد جگر کی سوزش ہے شراب کا زائد استعمال، جراثیمی زہر، کچھ ادویات، اور کچھ خاص طبی حالات ہیپاٹائٹس کا باعث بن سکتی ہیں۔
تاہم، زیادہ تر ایک وائرس ہی ہیپاٹائٹس کی وجہ بنتا ہے2
ہیپاٹائٹس سی کیا ہوتا ہے؟
ہیپاٹائٹس سی ایک وائرس ہوتا ہے، جسے مختصراً
HCV
کہا جاتا ہے۔
HCV
جگر کو متاثر کر سکتا ہے اور نتیجتاً ہیپاٹائٹس کا باعث بن سکتا ہے۔ شدید ہیپاٹائٹس سی سے مراد کسی کے متاثر ہونے کے بعد پہلے 6 ماہ ہوتے ہیں۔ 2 اس دوران شدید
HCV
کے شکار تقریباً 25% لوگ مکمل طور پر شفایاب ہوتے ہیں۔ 5 شدید وباء کی شدت چند یا سرے سے ہی کسی علامات کے بغیر نہایت کم بیماری سے لے کر اس حد تک سنگین حالت اختیار کر سکتی ہے جس کے لیے اسپتال میں داخلہ درکار ہو۔ 2